جموں،30اگسٹ(ایجنسی) کشمیر کے بچوں کو پڑھائی کی طرف دھیان دینے کی تلقین کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ ہمارے بچوں کی حقیقی جگہ آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، انجینئرنگ ،میڈیکل اور ڈینٹل کالج ہے اور ان بچوں کو سڑکوں پر نہیں ہونا
چاہئے۔
آج یہاں اندرا گاندھی ڈینٹل کالج ہسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا 146146 کشمیر کے بچوں کو واپس اپنے سکولوں کی جانب آکر پڑھائی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔